بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے باعث اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم

Nov 28, 2023 | 13:03:PM
بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے باعث اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد رضا) نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے باعث وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بلے باز اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے، کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر محمد شامی نے مثال قائم کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2 اور 4 کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اب پی سی بی جانب سے اعظم کو دورانِ میچ بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگانے کے باعث میچ فیس کا 50 فیصد عائد جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔