بھارتی کرکٹر محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال لیا

Nov 28, 2023 | 09:16:AM
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال کر جذبہ خیر سگالی کی مثال قائم کر دی۔

بھارتی کرکٹر محمد شامی نے حادثے کا شکار کار سوار کی مدد کرکے مثال قائم کردی، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا، بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے واقعے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کی جس میں انہیں نینی تال کے قریب کار حادثے میں بچ جانے والے شخص کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 لاکھ 26 ہزار افراد نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

محمد شامی نے لکھا کہ نینی تال کے قریب ہل روڈ پر میرے بالکل سامنے یہ گاڑی نیچے گری جس میں سوار شخص کو ہم نے باحفاظت باہر نکال لیا، یہ شخص خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی بخشی ہے۔

یاد رہے کہ محمد شامی خود بھی 2018 میں دہرادون سے نئی دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اس حادثے میں ان کی جان بچ گئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب انکی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

واضح رہے کہ محمد شامی نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں زبردست پرفارمنس دکھائی ہے، وہ سب سے زیادہ 24 وکٹیں لیکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔