دبئی: 2 لاکھ 26 ہزار افراد کا بیک وقت دوڑنے کا ریکارڈ قائم

Nov 28, 2023 | 09:11:AM
دبئی: 2 لاکھ 26 ہزار افراد کا بیک وقت دوڑنے کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا.

گزشتہ روز دبئی کی سب سے مصروف ترین سڑک شیخ زید روڈ پر نارنجی رنگ کی شرٹ میں ملبوس انسانوں کا سیلاب امڈ آیا، مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے مردوں، خواتین اور بچوں نے دبئی رن میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

رضا کاروں کے مطابق دبئی رن میں شرکت کے لیے لوگ رات 3:30 بجے سے ہی مقررہ مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے جبکہ دوڑ کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے چھ بجے ولی عہد شیخ حمدان کی قیادت میں ہوا۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے تمام 226،000 شرکا کا شکریہ ادا کیا۔