حماس نے مزید 11 یرغمالی رہا کر دیئے

Nov 28, 2023 | 09:27:AM
حماس نے مزید 11 یرغمالی رہا کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد القسام بریگیڈ نے مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3 فرانسیسی، 2 جرمنی اور 6 ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد 3 روز قبل اسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔