فٹبال ورلڈ کپ: مراکش کے ہاتھوں شکست، بیلجیئم میں ہنگامے توڑ پھوڑ

Nov 28, 2022 | 16:23:PM
فٹبال ورلڈ کپ: مراکش کے ہاتھوں شکست، بیلجیئم میں ہنگامے توڑ پھوڑ
کیپشن: پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئ
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں فیورٹ بیلجیئم کو مراکش کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام غصے میں آگئے اور سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جب کہ فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں سے بھی مڈ بھیڑ ہوئی۔

یلجیم میں مراکشی نسل کے تقریباً 5 لاکھ افراد رہتے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی فتح کا جشن بھی منایا۔ مقامی آبادی جو پہلے ہی شکست پر غصے میں تھی۔ مراکش شہریوں سے جھگڑ پڑی۔ اپنی قومی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست پر بیلجیئم کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے دارالحکومت برسلز میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں اور ٹائر نذر آتش کردیے۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے واٹرکینن اور آنسو گیس کا بے دریخ استعمال کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ ایک کار اور 6 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کو جلادیا گیا جس پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کو لاک اپ کردیا گیا۔

گرفتاریوں پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور تقریباً 50 افراد کے ایک گروہ نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔