لبنان میں اسرائیلی حملے جاری،8شہری شہید ہوگئے

May 28, 2026 | 13:05:PM
لبنان میں اسرائیلی حملے جاری،8شہری شہید ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی عروج پر،صیہونی فوج کے دو الگ الگ حملوں میں آٹھ شہری شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق جنوبی لبنان کے علاقے عدلون ہائی وے پر ایک گاڑی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شہر صور میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں مزید دو شہری شہید ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر آٹھ شہری شہید ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بڑا معاہدہ طے پا گیا

دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے صور شہر کے تمام رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔