اے آئی کا انقلاب ،یورپ میں 200 میگاواٹ کا بڑا ڈیٹا سینٹر منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جرمن انرجی کمپنی کی سویڈش بجلی ڈسٹری بیوشن یونٹ نے آئس لینڈ کی ڈیٹا سینٹر کمپنی کے ساتھ 200 میگاواٹ بجلی کنکشن کا معاہدہ طے کر لیا ہے، جو شمالی سویڈن میں ایک بڑے مصنوعی ذہانت (AI) ڈیٹا سینٹر منصوبے کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ کمپنی کے سب سے بڑے پاور کنیکشنز میں سے ایک ہے، جس کے تحت AI اور ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
ای۔اُون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایک نیا ٹرانسفارمر اسٹیشن اور ہائی وولٹیج پاور لائن تعمیر کی جائے گی، تاکہ مذکورہ ڈیٹا سینٹر کو مطلوبہ بجلی فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات !نئی قمیتوں کا اعلان ہو گیا
کمپنی کے سویڈش گرڈ یونٹ کے سی ای او مارٹن ہوہلر کے مطابق جدید دور میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کے لیے مستحکم اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی انتہائی اہم ہو چکی ہے۔
معاہدے کے تحت تعمیراتی کام آئندہ برسوں میں مکمل کیا جائے گا جبکہ atNorth کا منصوبہ 2028ء کے موسمِ خزاں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت یورپ میں بڑھتی ہوئی اے آئی انڈسٹری اور توانائی کی طلب میں اضافے کی واضح مثال ہے، جہاں ڈیٹا سینٹرز کے لیے بجلی کی بڑی مقدار درکار ہو رہی ہے۔