ٹی 20 ورلڈ کپ: دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم پر جوش ہیں: کپتان فاطمہ ثناء

May 28, 2026 | 12:44:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ: دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم پر جوش ہیں: کپتان فاطمہ ثناء
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم پر جوش ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ء نے آئی سی سی کے کالم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عالمی سطح پر مہارت دکھانے کا ایک اور موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ دباؤ ، جزبات اور یادیں ایک ساتھ لے کر آتے ہیں اور کرکٹرز کا ان سب چیزوں کا حصہ بننا ایک خواب ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز تھا اور اب ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ  شائقین کیلئے اہم خبر

کپتان فاطمہ ثناء کہتی ہیں کہ ٹیم سینئر تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اچھا کمبی نیشن ہے جس کے باعث ہماری ٹیم میں میچ ونرز ہیں۔

پاکستان کی جانب سے 55 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہمارے پاس منیبہ علی ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال جیسی تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی کھلاڑی ہیں لہٰذا ٹیم اب پہلے سے بہتر انداز میں سمجھتی ہے کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے ، مواقع سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا کام کیا ہے، ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں۔

بولنگ آلراؤنڈر فاطمہ ثناء نے کہا کہ اس فارمیٹ سے ویمن کرکٹرز کی انرجی اور تفریح میں اضافہ ہوتا ہے، اس سے ان کی توجہ کھیل پر بڑھنے سے ان کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں، ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔