فیصل آباد؛کروڑوں کی ڈونیشن کھانے والا ملزم گرفتار

May 28, 2025 | 19:14:PM
فیصل آباد؛کروڑوں کی ڈونیشن کھانے والا ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نےکروڑوں کی ڈونیشن کھانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کی،گرفتار ملزم شوکت بابر اور ساتھیوں پر کروڑوں کی خوردبردکاالزام ہے۔

ملزمان نے ٹرسٹ فنڈز سے2 کروڑسے زائد کی رقم ہڑپ کی۔ملزما ن نے نجی ٹرسٹ کے نام سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی۔ملزمان نے 2بینک ملازمین کی مدد سے اکاؤنٹ کھلوایا۔

مذکورہ اکاؤنٹ میں شہریوں نے بڑی ڈونیشنز جمع کروائیں۔ملزمان نے فیصل آباد کے ساتھ لاہور میں بھی اکاؤنٹ کھلوائے۔

ملزمان کے خلاف جعلسازی کے پولیس مقدمے بھی درج ہیں۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موریطانیہ کے طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر , حقیقت سامنے آ گئی