نواز شریف نےدھمکی، دباؤ کی پروا کئے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، مریم اورنگزیب

May 28, 2025 | 14:59:PM
نواز شریف نےدھمکی، دباؤ کی پروا کئے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے، نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کرتی ہیں۔