کراچی: پاکستان کے 73 سالہ نسیم الدین نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد)پاکستان کے معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے ایک اور عالمی کارنامہ سرانجام دے کر دنیا کو حیران کر دیا ہے ، انہوں نے اپنی پنچ کی طاقت سے صرف 50 سیکنڈ میں 163 اخروٹ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
نسیم الدین کو ایک منٹ میں کم از کم 150 اخروٹ توڑنے کا ہدف دیا گیا تھا مگر انہوں نے یہ ہدف مقررہ وقت سے 10 سیکنڈ پہلے ہی مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا، ان کی رفتار، مہارت اور جذبہ ریکارڈ کے دوران دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نہ صرف اس کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے بلکہ ریکارڈ کی منظوری کی ای میل بھی نسیم الدین کو موصول ہو چکی ہے،یہ نسیم الدین کا دوسرا عالمی ریکارڈ ہے،اس سے قبل وہ ایک اور ریکارڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے نام کر چکے ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں اور عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی دنیا کے امیر ترین بادشاہ کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل