اسلامی دنیا کے امیر ترین بادشاہ کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں ہونیوالی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔
واضح رہےکہ سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔انہیں دنیا کا سب سے امیر ترین بادشاہ بھی کہا جاتا ہے جن کی ذاتی دولت کا تخمینہ 30 ارب ڈالر ہے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں جس میں 1788 کمرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے