حرا مانی کے نام کی مٹھائی کے بھارت میں چرچے

May 28, 2024 | 19:19:PM
حرا مانی کے نام کی مٹھائی کے بھارت میں چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی کے پڑوسی ملک بھارت میں چرچے ہونے لگے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی بیکری شاپ سے لی گئی تصویر شیئر اور ساتھ میں کیپش دیا کہ’’What is this  behaviour‘‘ ساتھ ہی حرا مانی نے لکھا’’ this is love‘‘ ، حرا مانی کی سٹوری کےسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں ، حرا مانی نے جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھاجاسکتاہے کہ سامنے مٹھائی ہے اور اس پر مٹھائی کا نام حرا مانی لکھااور ساتھ ہی اس کی قیمت بھی لکھی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال سویٹس نامی دکان پر حرا مانی کے نام سے بکنے والی مٹھائی ایک بنگالی مٹھائی ہے جسے نئی دہلی میں 400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

 عموما پاکستان میں ایسا ہوتا ہےکہ جو بھی  ڈرامہ یاکریکٹر مشہور ہوتا  ہے تواس کے نام کے پاپڑ، جوس اور بسکٹ مارکیٹ میں آجاتے ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی اداکار کے نام کی مٹھائی مارکیٹ میں آئی ہے اور وہ بھی پڑوسی ملک بھارت میں۔