عامر لیاقت کہاں جانے والے ہیں؟صارف نے پوسٹ شیئر کردی

May 28, 2022 | 13:06:PM
عامر لیاقت کہاں جانے والے ہیں؟صارف نے پوسٹ شیئر کردی
کیپشن: عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ اپنی تصاویر وائرل کیں۔

 تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’’تم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کیلئے اللّہ حافظ۔‘‘

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر عامر لیاقت کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صارفین کی جانب سے تنقیدی ٹوئٹس.ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے عامر لیاقت پاگل جانہ جانے والے ہیں۔


 خیال رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا،عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ناصرف اُن پر سنگین الزامات لگائے بلکہ اُن کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا سابقہ بیویوں کو آخری پیغام۔بڑی بات کہہ ڈالی۔ویڈیو وائرل