عامر لیاقت کا سابقہ بیویوں کو آخری پیغام۔بڑی بات کہہ ڈالی۔ویڈیو وائرل

May 28, 2022 | 10:22:AM
عامر لیاقت کا سابقہ بیویوں کو آخری پیغام۔بڑی بات کہہ ڈالی۔ویڈیو وائرل
کیپشن: عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی تینوں سابقہ بیویوں کو ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ کہتے ہوئے کہا ہے کہ تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا،سب کو جواب دینا ہو گا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے سابقہ بیویوں کیلئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی سابقہ تینوں اہلیہ کی  تصاویر ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو تینوں اہلیہ کیلئے ہے ۔

اس ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’تم تینوں سے اللہ پوچھے گا ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ‘‘

یاد رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف  کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے قبل ایک نئی ناقابل یقین ویڈیو وائرل کی تھی جس میں عامر لیاقت ایک بار پھر  دانیہ کو واپس اپنانا چاہتے ہیں اور ویڈیو کے ذریعے دانیہ تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں کہ اگر وہ واپس لوٹ آئے تو پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹھنڈی ہوائیں۔بارش بھی ہو گی۔موسم کے حوالے سے خبر جانیے