ٹھنڈی ہوائیں۔بارش بھی ہو گی۔موسم کے حوالے سے خبر جانیے

May 28, 2022 | 09:46:AM
 ٹھنڈی ہوائیں۔بارش بھی ہو گی۔موسم کے حوالے سے خبر جانیے
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  آج پنجاب کے مختلف علاقوں اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں دادو،موہنجو دوڑو ،سکھر اور نوابشاہ میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے اس کے علاوہ پنجاب میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی