جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

May 28, 2021 | 17:39:PM
 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کا جن میڈیسن مارکیٹ میں بھی پہنچ گیا،مہنگائی کے ستائے ہوئے شہری ادویات کیلئے بھی رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے جن نے میڈیسن مارکیٹ کو بھی نہ بخشا ، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ شوگر کے مریضوں کیلئے انسولینز 41 سے 70 روپے تک مہنگی،ہیمولین کی قیمت 874 سے بڑھ کر 915 روپے ،انسولین کی قیمت 694 سے بڑھ کر 764 روپے ،ٹرائی اوپٹل 50 گولیوں کا پیک 357 روپے مہنگا ہو گیا۔
اسی طرح سکارٹ پلس 10 گولیوں کا پیک 16 روپے مہنگا جبکہ سکارٹ 30 گولیوں کا پیک 6 روپے مہنگا ہو گیا۔میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق ان ادویات کی قیمتیں رواں ہفتے بڑھی ہیں۔
شہری ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غریب کی آمدن تو تین سال سے نہیں بڑھی لیکن اب ادویات کی قیمتیں بھی ہر دوسرے مہینے بڑھا دی جاتی ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں۔۔ مفت انٹرنیٹ ملے گا