شہبازشریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد

May 28, 2021 | 10:11:AM
شہبازشریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر مسلم لیگ (ن) وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد، کہتے ہیں کہ 23 سال پہلے میاں نواز شریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ہمیں غلامی قبول نہیں، نواز شریف کی قیادت میں معاشی رفتار جاری رہتی تو پاکستان معاشی دھماکہ بھی کر چکا ہوتا۔ 

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ن لیگ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے، یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت، اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو اجاگر کیا جائے جبکہ اس فیصلے کے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: اسپیکر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کھری کھری سنادیں
   شہباز شریف کا کہنا تھاکہ23 سال پہلے نواز شریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں، نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے اور پاکستان کی جوہری صلاحیت کی خدمت کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جبکہ جوہری صلاحیت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ہمارا قابل اعتماد ڈیٹیرنٹ ہے، ساتویں عالمی جوہری قوت بننے کے بعد نواز شریف نے ملک کو معاشی قوت بنانے کا سفر شروع کیا۔