’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل‘ اداکار دھرمیندر کی ویڈیو وائرل

May 28, 2021 | 09:28:AM
’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل‘ اداکار دھرمیندر کی ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارتی اداکار دھرمیندر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئےآج کل کے حالات پر اپنا ردعمل ظاہر  کرتے ہوئے اپنا ایک پسندیدہ گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دھرمیندر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے مداحوں سے روبرو ہونے کے لئے فوٹو اور ویڈیو بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے پسندیدہ نغمے کے بارے میں بتایا ہے ۔انہوں نے اس گانے کے ذریعہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئےآج کل کے حالات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔دھرمیندر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں وہ دلیپ کمار کی سپر ہٹ فلم ’آرزو‘ کا نغمہ ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہیں ہو‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے ایک پوسٹ بھی لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔دھرمیندر نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’کورونا وائرس کے خوف سے نہیں گارہا ... حالت تو ایسی ہی ہے ... طلعت کی میٹھی آواز میں دلیپ صاحب پر فلم ’آرزو‘ میں فلمایا گیا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سو نے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی