امریکی گالفر ٹائیگر وڈز گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار

Mar 28, 2026 | 09:27:AM
 امریکی گالفر ٹائیگر وڈز گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامور امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کو فلوریڈا میں گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ٹائیگر ووڈز پر گاڑی حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹرک اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق گاڑی الٹنے کے بعد گالفر کھڑکی سے باہر نکل آئے تھے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی تھی یا نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ٹائیگر ووڈز اگر کسی غلط کام کے مرتکب قرار پائے تو انہیں جرمانے یا جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ہسپتال میں سرجری