گووندا پر فلمائے گئے گانے پر دلہا دلہن کا لاجواب رقص، ویڈیو وائرل

Mar 28, 2023 | 11:00:AM
گووندا پر فلمائے گئے گانے پر دلہا دلہن کا لاجواب رقص، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار گووندا پر فلمائے گئے گانے پر دلہا دلہن کے لاجواب رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی شادیاں ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ کبھی ان شادیوں میں پیش آنے والے عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کی وجہ بنتے ہیں تو کبھی دلہا دلہن کی شادی ہال میں انوکھی انٹری۔

مزید پڑھیں: قرآن خوانی  کا مقابلہ،ہالی وڈ فلم سکرپٹ رائٹر  نے بطور امیدوار حصہ لے لیا

لیکن اس بار دلہا دلہن نے اپنی شادی کی خوشی میں بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کی فلم ، جورو کا غلام، کے گانے ، کھلا ہے میرا پنجرا، پر لاجواب رقص کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دلہا دلہن کا عمدہ رقص دیکھ کر شادی میں آئے ان کے دوست اور رشتہ دار ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ 

دلہا دلہن کے ٹھمکے سے لے کر ہک سٹیپ تک ہر ڈانس موو عمدہ اور قابلِ دید تھی۔ دلہا دلہن نے عمدہ رقص کی بدولت اپنی زندگی کے اس اہم دن کو یادگار بنایا۔

دلہا دلہن کے لاجواب رقص کی ویڈیو شادی میں آئی مہمان نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، شیئرز اور لائکس مل چکے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہا دلہن کو ،سپرجوڑی، کا بھی خطاب دیا گیا اور صارفین ویڈیو پر بے شمار تبصرے بھی کر رہے ہیں۔