کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ تاجروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے لگے
آزاد جموں وکشمیرکی باشعورعوام اورتاجروں نے اشتعال انگیز ٹولے کے عزائم کو مکمل طورپرمسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں وکشمیر کے سرغنہ تاجروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے لگے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ عمر نظیر ہڑتال کے دوران دکانیں کھولنے والوں میں غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے لگا، لیکن آزاد جموں وکشمیرکی باشعورعوام اورتاجروں نے اشتعال انگیز ٹولے کے عزائم کو مکمل طورپرمسترد کردیاہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں شرپسند سرغنہ عمر نذیر نے تاجروں کودھمکاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرمیں دکانیں کھولنے والوں کوہمیشہ غدارکے نام سے یاد رکھا جائے گا،لوگوں کوبتایا جائے گا کہ یہ غدار کی دکان ہے ، یہ سہولت کار کی دکان ہے،باغ میں ایک بیکری والے نے دکان کھولی تھی پھر اسے بیکری بیچ کر بھاگنا پڑا تھا۔
ماہرین کے مطابق حقیقت میں یہ کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ ہی ہیں جو غریب دکانداروں کے دشمن بن چکے ہیں،عوام نے ان کی دکانیں بند کرنے کی اپیل کو مسترد کیا تویہ دھمکیوں کے ذریعے ہڑتال اور دکانیں بند کرانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل صارفین کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی میعاد بروقت تجدید کرانے کی ہدایت
آزاد جموں و کشمیر میں دکانیں کھولنے والے پُرامن تاجروں کو دھمکیاں دینا شرپسند عناصر کی شدید بوکھلاہٹ اور معاشی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔