موبائل صارفین کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی میعاد بروقت تجدید کرانے کی ہدایت

Jun 28, 2026 | 15:37:PM
 موبائل صارفین کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی میعاد بروقت تجدید کرانے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)پی ٹی اے نے نادرا کے غیر مؤثر، منسوخ یا ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بلاک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم شروع کر دی۔
 پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کو اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی میعاد بروقت تجدید کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
  پی ٹی اےکے مطابق ایکسپائرڈ، منسوخ یا غیر مؤثر شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز ریگولیٹری قواعد کے تحت معطل یا بلاک کی جا سکتی ہیں،موبائل سروس میں تعطل سے بچنے کیلئے شہری فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں۔
پی ٹی اے کی جانب سےصارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے بعد اپنی معلومات متعلقہ موبائل کمپنی کے ریکارڈ میں بھی فوری اپ ڈیٹ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید نہ کرانے والے صارفین کو موبائل سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی

 پی ٹی اےکے مطابق صرف درست اور قابلِ تصدیق شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز ہی فعال رکھی جائیں گی ،شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔