ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی
85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راشدسپرا)وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیرانتظام حج 2026کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اورایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔
85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے،آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند دن بلاتعطل جاری رہے گا۔
پنجاب سے 51 ہزار، سندھ سے 33 ہزار، خیبرپختونخواسے 15 ہزار، اسلام آباد ساڑھے 5 ہزار،بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 6 سو اور گلگت بلتستان سے 2 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی فوری ادائیگی اور فوتگی کوٹے کی بحالی کامطالبہ
درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں،56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج جبکہ 51 ہزار نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیاہے۔