تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی فوری ادائیگی اور فوتگی کوٹے کی بحالی کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( رضوان احمد)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس نے 15 نکاتی مطالبات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس نے مطالبات کے حق میں کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، تنخواہوں اور پنشن میں گزشتہ مالی سال کے اضافے کی فوری ادائیگی اور فوتگی کوٹے کی بحالی ان کے مطالبات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجز میں5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام نافذ
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کاکہناہے کہ کے ایم سی اور ٹاؤن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اداکئے جائیں،تنخواہ اور پنشن کے گذشتہ مالی سال کے اضافے کو بھی اداکیاجائے ،اس کے علاوہ فوتگی کوٹے کو بھی کے ایم سی اور ٹاؤنز میں بحال کرنے کامطالبہ کیاجارہاہے۔