پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجز میں5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام نافذ

ڈینٹل تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور

Jun 28, 2026 | 14:13:PM
پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجز میں5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس پروگرام کی مدت 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اس کاباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق 5 سالہ انٹیگریٹڈ بی ڈی ایس نصاب نافذ کیا گیاہے،5 سالہ بی ڈی ایس سے پاکستانی ڈینٹل گریجویٹس کی عالمی سطح پر ڈگری کی قبولیت بہتر ہوگی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق نئے نصاب میں کلینیکل ٹریننگ، سمولیشن لیبز اور تحقیق پر توجہ دی گئی ، چار سالہ بی ڈی ایس گریجویٹس کیلئے بریجنگ پروگرام یا ٹاپ اپ ائیر کی تجویز ہے ،بریجنگ پروگرام سے پرانے بی ڈی ایس گریجویٹس کو 5سال کے مساوی ڈگری مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مصر اور قطر کا مشترکہ پیغام، سفارتی کوششیں تیز

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھورکاکہناہے کہ اس اقدام سے پاکستانی ڈینٹسٹس کیلئے بیرون ملک ملازمت اوراعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھیں گے، ڈینٹل تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔