شراب پینے سے منع کیوں کیا، سفاک بیٹے نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے مار ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں سفاک شخص نے نشے کی حالت میں اپنے باپ کو بے دردی سے قتل کر ڈالاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے گاؤں کرپانی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ ارجن کرمالی نے اپنے باپ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم ارجن کرمالی اپنے ماموں کے گھر ایک تقریب میں شرکت کے بعد دیر سے گھر واپس آیا تھا، جس پر والد نے اسے شراب پینے اور نشے کی حالت میں واپس آنے پر ڈانٹا۔
پولیس کے مطابق والد کی باتیں سن کر ارجن اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور ان سے جھگڑنا شروع کردیا اور اسی دوران اس نے گھر میں رکھی کلہاڑی سے اپنے والد کے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
مزید پڑھیں:بشنوئی گینگ کی دھمکیاں، سلمان خان کا گھر بدلنے کا فیصلہ
پولیس کا کہنا تھا کہ باپ نے اپنے بیٹے کی شراب نوشی کی عادت پر اعتراض کیا تھا کہ اس سے خاندان میں اکثر بدامنی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جبکہ ارجن شراب کے نشے میں اپنی بیوی پر بھی تشدد کرتا تھا جس کے باعث وہ اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق گاؤں والوں نے واقعے کے بعد ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے اسے گھر کے اندر باندھ دیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔