معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علیل، ہسپتال میں داخل 

Jun 28, 2025 | 22:42:PM
معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علیل، ہسپتال میں داخل 
کیپشن: معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علیل، ہسپتال میں داخل 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علیل ہوگئے ،انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

الطاف باجوہ گزشتہ5روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹرز  کے مطابق  نغمہ نگار 5روز قبل  نمونئے کو شکار ہوئے۔

الطاف باجوہ  کے کریڈٹ پر سینکڑوں فلمی گیت ہیں۔لالی وڈ کی کئی فلموں کیلئے الطاف باجوہ نے سدا بہار گیت لکھے جو آج بھی زبان زد عام ہیں اُنہوں نے اپنے وقت کی معروف،گلوکاروں کے ساتھ کام کیا فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ 

 واضح رہے کہ شوبز شخصیات نے بھی الطاف باجوہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اسپتال میں بھی مختلف شوبز شخصیات نے ان کی عیادت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر ڈائریکٹر اقبال رضوی انتقال کر گئے