کراچی میں صبح سے ابتک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ) کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آ گیا جس کے مطابق شہر قائد میں آج دن بھر مجموعی طور 17.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعدی ٹاؤن میں 47.5 ملی میٹر، گلشنِ حدید میں 37 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 31 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 37.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،اولڈ ایئر پورٹ پر 18.2 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 29.8 ملی میٹر، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز سیون میں 25.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 18.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر، جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب:سیلابی ریلے میں 2گاڑیاں بہہ گئیں،ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق