روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے کوئی بنیادی قیمت طے نہیں ہوئی: نجکاری کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نجکاری کمیشن نے 27 جون 2025ء کو میڈیا میں شائع ہونیوالی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں کہا گیاتھا کہ پاکستان نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی فروخت کیلئے 100 ملین ڈالر کی بنیادی قیمت مقرر کردی۔
اے پی پی کے مطابق وزارت نجکاری اورنجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے ابھی تک کوئی بنیادی قیمت طے نہیں کی گئی کیونکہ قیمت صرف بولی کے وقت مقرر کی جا سکتی ہے۔
اس میڈیا رپورٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا حوالہ دیا گیاتھا،جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران متوقع معاہدے پر دستخط کرنے پر کامیاب فریق کی جانب سے کی جانے والی تخمینہ کی بنیاد پر ابتدائی جزوی ادائیگی کا حوالہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے حاصل ہونے والی قیمت کا تعین کل آمدنی کی بنیاد،لین دین کے ڈھانچے اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ معاہدے کی حتمی شرائط پر مبنی ہوگا،توقع ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں لین دین کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی جائے گی۔