مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا:فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔