چکوال، تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ماں ا ور بیٹا کچلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن جعفری)چکوال میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثہ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،باپ معجزاتی طور پر بچ گیا، اور اسکو معمولی زخم آئے۔
چکوال میں تیز رفتار ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں جاں بحق ہونے والوں میں تنزیلہ بی بی زوجہ عامر فیاض عمر 35 سال اور 5 سالہ حامد فیاض شامل ہیں، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا،تھانہ سٹی چکوال پولیس موقع پر پہنچ گئی،ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تھانہ سٹی پولیس نے ناکہ بندی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:شکارپور ،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ، 2 خواتین جاں بحق