شکارپور ،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ، 2 خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شکارپور میں ناپر کوٹ تھانے کی حدود کندکوٹ روڈ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں اور ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شکارپور ناپر کوٹ تھانے کی حدود کندکوٹ روڈ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی 2 خواتین جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے اور گاڑی کھائی میں جا گری ہے، جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق تنگوانی سے ہے۔حادثہ میں زخمی ہونیوالوں میں سرتاج ملک اور ڈرائیور مختیار ملک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛امیتابھ بچن نے 1970 میں کیا سنبھالا تھا جو اپنے مداحوں کو شئیر کر دیا،آپ بھی جانئے