امیتابھ بچن نے 1970 میں کیا سنبھالا تھا جو  اپنے مداحوں کو  شئیر کر دیا،آپ بھی جانئے

Jul 28, 2025 | 17:38:PM
امیتابھ بچن نے 1970 میں کیا سنبھالا تھا جو  اپنے مداحوں کو  شئیر کر دیا،آپ بھی جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امیتابھ بچن نے اپنی فلم ’’شعلے‘‘ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کی جس کی قیمت1970 میں صرف 20روپے تھی۔ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ آج کے زمانے میں ایک پانی کی بوتل کی قیمت20 روپے ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر 1970 کی بلاک بسٹر فلم ’’شعلے‘‘ کا ٹکٹ شیئرکیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ممبئی مینشن کے باہر اپنے مداحوں کےساتھ ویکلی میٹ اینڈ گریٹ کی تصاویر کے ساتھ’’شعلے‘‘  کی ٹکٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بلاگ میں لکھا ہے کہ  ’’شعلے‘‘ کی ٹکٹ جو میں نے سنبھال کر رکھی تھی۔ اس زمانے میں فلم کے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے تھی۔امیتابھ بچن کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ آج کل سنیماگھروں میں پانی کی بوتلوں کی قیمتیں اتنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا ہے کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ آج کل سنیما گھروں میں پانی کی بوتلوں کی قیمت اتنی ہوتی ہے۔ کیا یہ حقیقت ہے؟یاد رہے کہ ’’شعلے‘‘1970 کی ایکشن ایڈوینچر فلم ہے جس کی ہدایتکاری رمیش سپی نے انجام دی ہے۔ اس فلم کی کہانی دو مجرمین ویرو اور جے کے اطراف گھومتی ہے جنہیں ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے ذریعے ایک غنڈے گبر سنگھ کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔یہ فلم اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ،اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے؟