آصف  علی زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد بچوں کی طرح ہمیں سنبھالا،سردار سلیم حیدر 

بی بی کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم ترین کردار تھا، راجہ پرویز اشرف

Jul 28, 2025 | 18:36:PM
  آصف  علی زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد بچوں کی طرح ہمیں سنبھالا،سردار سلیم حیدر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز شہید ذوالفقار علی بھٹو کو مانتا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی مکمل ملی تو کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ،آصف علی زرداری کا مشکور ہوں ،بی بی کی شہادت کے بعد پارٹی پر مشکل ٹائم تھا ، آصف  علی زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد بچوں کی طرح ہمیں سنبھالا۔ سابق وزیر اعظم صدر پنجاب پی پی پی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ آصف علی زرداری کی یہ جرات بہادری ہے یہ ان کا کردار ہے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو اسی شہر شہید کیا گیا ،بی بی کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم ترین کردار تھا،بی بی کو اندازہ تھا پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ تھا ۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی  میں  صدر مملکت  آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آج ہمارے قائد سربراہ صدر پاکستان کی سالگرہ کی سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی ہے،لاہور میں بھی تاریخ ساز تقریب کاانعقاد کیا گیا ،آصف علی زرداری کی بہادری سے پی پی پی پورے ملک میں موجود ہے،جیالوں پر آصف علی زرداری کا بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے اعتماد کیا ،آصف علی زرداری ایک عظیم لیڈر ہے ،جیالوں کی خاموشی کا بیٹھنے کا وقت ختم ہوگیا ،ہم سب نے مل کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنوانا ہے، انڈیا سے جنگ جیتنے اور چائنہ کی مضبوط دوستی کا راز آصف علی زرداری کا چائنا کا دورہ ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی غریب کی پارٹی ہے قیادت نے 14 سال جیل کاٹی،آنے والے وقت کی تیر پر ڈپہ لگا کر پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے،آصف علی زرداری  نےمونا ڈپو سرگودھا پر غریب ملازمین کو ذاتی اکاؤنٹ سے 20 ہزار ٹپ دی گئی،15 سو لوگوں نے لسٹ دی گئی تو آصف علی زرداری نے فورا ذاتی اکاؤنٹ سے پیسے دیے ،میرے گورنر ہاؤس کے ملازمین 428 ہیں، آصف علی زرداری نے سب کو 20 ہزار دیے ۔

سابق وزیر اعظم صدر پنجاب پی پی پی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے محنت اور محبت سے تقریب سجائی،آصف علی زرداری کی شخصیت ایسی ہے، 40 سال سے جھوٹی کہانیاں بنائی گئی،بی بی کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم ترین کردار تھا،بی بی کی شہادت پر آصف علی زرداری کو پہلی مرتبہ غم میں دیکھا۔ آج مشکل ترین حالات میں بھی آصف علی زرداری پاکستان کے لیے فیصلے کرتے ہیں،آصف علی زرداری عزت دینے والا شخص ہے ،بلاول بھٹو زرداری جلد ملک کے وزیر اعظم بنے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ خوبصورت انداز میں لڑا۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن نے 1970 میں کیا سنبھالا تھا جو  اپنے مداحوں کو  شئیر کر دیا،آپ بھی جانئے