بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ 

Jul 28, 2025 | 12:01:PM
 بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
 نیپرا نے لیسکو سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی کنکشنز کے لئے اہم دو سے پانچ دستاویزات پر تجاویز مانگ لیں جبکہ ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی جائیگی۔
 قوانین میں ترمیم گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز کے لئےکی جائیگی،نیپرا نےکمرشل کے لئے تین جبکہ صنعتی صارفین کے لئے پانچ اہم دستاویزات کی تفصیلات مانگ لیں۔
نیپرنے ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کا فیصلہ بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ میٹرز کی تنصیب سے قبل صارفین سے ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،8 ہزار سےزائد گھر مکمل
قبل ازیں صارفین ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں،بینک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرنے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ دفاتر کو بھجواتے ہیں،متعلقہ دفاتر سے تصدیق ہونے کے بعد کنکشن لگایا جاتا ہے،ترمیم کے ذریعے صارفین کو کنکشن کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جائیگی۔