نوجوان کی بکری سے شادی۔۔ ویڈیو وائرل 

Jul 28, 2021 | 15:05:PM
 نوجوان کی بکری سے شادی۔۔ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بعض اوقات کچھ ایسے بھی واقعات رونماہوتے ہیں جسے دیکھ یا سن کر انسان کو یقین نہیں ہوتا کہ ایسا بھی ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح کا ایک واقعہ میر پور خاص کے علاقے ڈگری میں پیش آیا جہاں ہندوبرادری میں نوجوان کی شادی بکری سے  ہوئی جس کی  ویڈیو  بھی وائرل ہو گئی۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے کی حدود یونین کونسل پبن میں کچھ دن پہلے ایک بھگت پپو بھیل کی جانب سے بھیل برادری کے نوجوان کی شادی ایک بکری سے کرائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  ویڈیو میں بھیل برادری کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پولیس کے مطابق بھیل برادری کے نوجوان نے ہندو مذہب کے مطابق 7 پھیرے بھی لئے۔

شادی کے موقع پر نوجوان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کرانے والے بھگت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا اداکارہ فضا علی سے فلرٹ۔۔ طوبیٰ نے پھرکیا کیا۔۔جانیے
 جب ہندوبرادری سے ویڈیو میں شادی کے معاملے پر پوچھا گیا تو انکے مطابق ہندو مذہب میں کنوارے لڑکے کی شادی جب کسی شادی شدہ عورت سے ہوتی ہے تو پہلے کنوارے لڑکے کی شادی پہلے کسی جانور سے یا گڑیا سی کروائی جاتی ہے اور اسکے بعد شادی شدہ سے کرائی جاتی ہے۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون۔۔ لڑکی کرین سے گر کر ہلاک۔۔ویڈیو سامنے آگئی