پانچ گیندیں، دو چھکے، دو چوکے؛ بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں یہ حال کس باؤلر کا کیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے ہیرو بابر اعظم نے پانچ گیندوں سے 21 رنز بنا کر ناقدوں کے منہ بند کر دیئے۔ بابر اعظم کی بیٹنگ کی ویڈیو اس وقت سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ س اور آسٹریلیا کے ساتھ لاہور میں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سس ایک دن پہلے سٹار بیٹر بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں ہوئے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کی۔ پانچ گیندوں سے 21 رنز بنا کر بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی فارم اور مہارت کا ثبوت پیش کر دیا۔ اس بیٹنگ سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آسٹریلیا میں ہوئی بگ بیش لیگ میں بابر اعظم بھی کھیلنے گئے تھے لیکن کئی میچوں میں وہ کچھ برا نہ کر سکے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ لوگ بابر اعظم کو ان کی فارم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ بگ بیش مین کچھ خاص نہ کر پانے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے انہین آئندہ ہفتے شروع ہو رہے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے سیلیکٹ کیا تو ن بابر کے ناقدین نے اس سیلیکشن پر خوب طنز کے نشتر چلائے۔ آج شام بابر قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن مین آئے تو انہوں نے سب ناقدوں کے منہ اپنی بیٹنگ سے بند کر دیئے۔
بابراعظم نے آﺅٹ ڈور انٹرا سکواڈ پریکٹس کے دوران ساتھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بالز پر اپنے شہرہ آفاق سٹائل کے ساتھ بیٹنگ کی۔ بابر نے پانچ گیندوں سے دو چھکے اور دو چوکے لگائے اور 21 رنز بنائے۔
انب سوشل پلیٹ فارمز پر بابر اعظم کے فین خوشی سے جھوم رہے ہیں اور ناقد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ فین کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کے ساتھ بڑی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ سے ایک دن پہلے دو چھکے اور دو چوکے لگا کر اپنی بیٹنگ فارم کی صرف ایک جھلک پیش کی ہے، اصل کھیل تو ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اُس کو چھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں: سلمان علی آغا کا بابر اعظم کے متعلق سوالات پر جواب
اب کرکٹ کے ایکسپرٹ بھی کہہ رہے ہیں کہ بابر کی یہ اننگز ایک اچھی علامت ہے۔ ٹیم کے سیلیکٹرز نے بابر اعظم کو ون ڈاؤں یا ٹو ڈاؤن پوزیشن میں کھیلنے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔ ان پوزیشنوں میں انہیں تیز رفتار کے ساتھ اچھی باؤنڈریز کھیلنا ہیں اور بڑا مجموعہ بنانے کے لئے اوپنرز کی دی ہوئی بنیاد پر رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہے، ان کے پیچھے آٹھویں بلکہ نویں نمبر تک اچھے ہارڈ ہِٹر بیٹر آئیں گے اور گرین شرٹس کو بڑے سے بڑا مجموعہ جوڑنے کی پوزیشن میں لائیں گے۔ اس ساری پلاننگ کی آزمائش کل جمعرات کے روز قذافی میں ہو رہی ہے جہاں وکٹ کو عین اسی طرح بنانے کی کوشش کی گئی ہے جیسی وکٹ کولمبو میں گرین شرٹس کے میچوں کے لئے بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے: سلمان آغا