اُس کو چھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں: سلمان علی آغا کا بابر اعظم کے متعلق سوالات پر جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کیپٹن سلمان علی آغا نے قومی ہیرو بیٹر بابر اعظم کے متعلق سوالات پر سیدھا جواب دے کر جرنلسٹوں کو ٹھنڈا کر دیا۔
کیپٹن نے اپنے سٹار بیٹر کی وکالت کرتے ہوئے کہا، میری خواہش ہے بابر کے بارے میں سوال نہ ہو، اُس کو چھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ سلمان علی آغا نے کہا، بابراعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں۔
کیپٹن سلمان علی آغا نے ذمہ دار کرکٹر اور پروفیشنل کی اپروچ اپناتے ہوئے کہا، بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ وہ (بابراعظم) اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
سلمان علی آغا نے مزید کہا، میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے سوال نہ ہو، اس کوچھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے: سلمان آغا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ۔ تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
یہ پاکستان اور آسٹریلیا کے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے آخری انٹرنیشنل میچ ہیں۔