آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے: سلمان آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے ویسا ہی کھیلنا چاہیے، اگر 6 کا رن ریٹ چاہیے تو ویسا کھیلوں گا اور 10 کا چاہیے تو اس کے مطابق کھیلوں گا۔
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ 3 میچز بڑے اہم ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے، آسٹریلیا کا مائنڈ سیٹ ایک جیسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا صدمہ،اہم رہنما دشمن کا نشانہ بن گئے
انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیا کے مین پلیئر نہیں ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی نمبر پر نہیں کھیل سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔