مدینہ منورہ میں نکاح کرنیوالی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل

Jan 28, 2026 | 15:13:PM
مدینہ منورہ میں نکاح کرنیوالی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر کے بعد ان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔ 
لائبہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بے لگام شامل ہیں،’کفارہ‘‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے  2024 میں تقریباً 2 ارب ویوز حاصل کیے تھے۔
حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کی ہٹ ڈراما سیریل ’’مہرہ‘‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہاہے، لائبہ کی بہن ایمان خان بھی معروف اداکارہ ہیں۔


گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں انجام پایا تھا،انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کی ابتدا دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی.

اس موقع پر لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور تلہ ورک کیا گیا تھا۔