شیخوپورہ میں ظلم کی انتہا ،سسرالیوں نے 5ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا

Jan 28, 2026 | 12:42:PM
شیخوپورہ میں ظلم کی انتہا ،سسرالیوں نے 5ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخوپورہ میں ظلم کی انتہا ،سسرالیوں نے 5ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا چہرہ، بازو اور جسم 70 فیصد جھلس چکا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ کا سخت نوٹس لے لیا، ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کر لیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،حاملہ خاتون کو آگ لگانا بدترین درندگی ہے، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور طیارہ گر کر تباہ

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی،انصاف میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔