ویتنام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

Jan 28, 2026 | 12:21:PM
ویتنام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویتنام کے وسطی صوبہ ڈاک لاک کے پہاڑی علاقے میں فوجی طیارہ کریش کرگیا، حادثے میں پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام کے مقامی حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ ہو کر جان بچائی تاہم وہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے مہاراشٹر میں طیارے کی کریش لینڈنگ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ کا طیارہ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس بات کی تصدیق اجیت پوار کے ایک قریبی معاون نے بھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برفانی تودہ گھروں پرآ گرا،دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی وائرل

رپورٹ کے مطابق طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد سوار تھے، جو تمام اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور وزیراعلیٰ کے ساتھ اجیت پوار اُن کے سیکورٹی ملازمین پائلٹس سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔