بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی وفادار نہیں : کرن جوہر کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ کے معروف فلم ساز و پروڈیوسر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں وفاداری نہیں ہے۔
حال ہی میں کرن جوہر نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری سمیت اداکاروں کے حوالے سے بھی بات کی۔
کرن جوہر نے اداکاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 2 سال بعد لوگ ایک ایجنسی سے دوسری ایجنسی میں منتقل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کی دنیا میں پھر ہنگامہ:ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کب اور کیسے ہوگا ؟جانیے
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک جگہ جڑ کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بزنس میں ایماندار نہیں ہے اور اداکار ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔
کرن جوہر نے کسی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سال ایک ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے خرچ کیے اور پھر وہی اچانک سے کہیں اور چلا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کا یہ تبصرہ اداکارہ جھانوی کپور کے دھرما پروڈکشنز سے نکلنے اور کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک میں منتقل ہونے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔