نگہبان کارڈ: 10 ہزار روپے امدادکی تقسیم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل)لاہور میں رمضان نگہبان کارڈز کے ذریعے مستحقین میں 10 ہزار روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر رمضان کارڈز فراہم کر رہی ہیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت مالی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں سے کمیشن وصول کرنے کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 دکانیں سربمہر کر دی گئی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی مستحقین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
حکام کے مطابق لاہور میں اب تک 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل 100 فیصد شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں مستحقین تک ان کا حق پہنچانے کے لیے متحرک ہیں۔
اس موقع پر علی اعجاز نے بھی کہا کہ انتظامیہ ہر سطح پر نگرانی کر رہی ہے تاکہ امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔
مزید پڑھیں:عید سے قبل زکوٰۃ کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں