عید سے قبل زکوٰۃ کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)محکمہ زکوٰۃ نے عید سے قبل حقداروں میں زکوٰۃ تقسیم کرنے کیلئے کمیٹیاں بنادیں۔
محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے حق داروں میں اس سال 8ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔
گزارہ الاؤنس، جہیز فنڈاور دینی مداراس کی امدادبھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت
اس حوالے سےمحکمہ زکوٰۃ نے زکوٰۃ کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جوعیدسے قبل زکوٰۃ کی تقسیم کریں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیوہ کفالت کارڈ کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت بیوہ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے،بیوہ کے ساتھ اگر ایک بچہ ہو تو پچیس ہزار اضافی ملیں گے جبکہ دو بچوں کے پچاس ہزار روپے ملیں گے۔
محکمہ زکوٰۃ کے مطابق عید کے بعد یہ کارڈ لانچ کیا جائے گا،بیوہ کفالت کارڈ کے لئے ایپ جاری کی جائے گی۔