ایپسٹین سے تعلقات: ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورج برینڈی مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورج برینڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ‘ایپسٹین فائلز’ کے مطابق ناروے کے سابق وزیر خارجہ بورج برینڈی کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے کے ثبوت سامنے آئے تھے۔
ان دستاویزات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ برینڈی نے ایپسٹین کے ساتھ تین مختلف کاروباری عشائیوں میں شرکت کی تھی۔
بورج برینڈی سنہ 2017 سے ورلڈ اکنامک فورم کی قیادت کر رہے تھے، ان کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایپسٹین فائلز کے باعث دنیا کی کئی بااثر شخصیات کے حوالے سے نئے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرا گھر میرا آشیانہ سکیم میں اہم تبدیلیاں، قرض کی حد میں اضافے کی منظوری