پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں: وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

Dec 28, 2025 | 19:33:PM
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں: وزیر مملکت بیرسٹر عقیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں، مقبولیت کے دعوے فریب ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مقبولیت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمی محدود ہے،انہوں نے جھوٹے فالورز بنا رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے،بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے،پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامی چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے،پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے،عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : 2025 نیٹ فلکس کیلئے کامیاب سال رہا، کئی سیریز نے دھوم مچا ئی