2025 نیٹ فلکس کیلئے کامیاب سال رہا، کئی سیریز نے دھوم مچا ئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)2025کے دوران نیٹ فلکس پر کئی سیریز نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیاجس کی وجہ سے اسے سٹریمنگ پلیٹ فارمز کاکامیاب سال قراردیاجارہاہے۔
سال 2025 نیٹ فلکس کےلیےکئی حوالوں سے تاریخی ثابت ہوا،جہاں’’اسکوڈ گیم‘سیزن 3اور ’’وینز ڈے‘‘ سیزن 2جیسی سیریز نے عالمی سطح پر ویوز کےسابقہ ریکارڈ توڑدیئے ۔
اس سال کے دوران ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘کا فائنل سیزن اوربرطانوی کرائم سیریز ’’ایڈولیسنس‘‘ سرفہرست رہے،جبکہ’ ’جینی اینڈ جارجیا‘‘ کےتیسرے سیزن نےبھی بڑی تعدادکواپنی جانب متوجہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین انتقال کر گئے
جنوبی ایشیائی موادمیں’’دہلی کرائم‘‘سیزن 3 میں شیفالی شاہ کی جاندار اداکاری نے ایک بار پھر عالمی سطح پر دھوم مچائی جبکہ’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن کر ابھرا۔