پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین انتقال کر گئے

Dec 28, 2025 | 12:31:PM
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کےہردلعزیزاور سینئر کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے۔
عاکف ملک نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کی اور انہیں فلم انڈسٹری میں ایک تجربہ کار کیمرہ مین کے طور پر جانا جاتا تھا۔
 عاکف ملک کچھ عرصہ سے صحت کے مسائل اور سٹوڈیوز کی بند ش کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
ان کی تدفین بیدیاں روڈ لاہور پر عمل میں آئی ،نمازِ جنازہ اور تدفین میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی قلیل تعداد شریک ہوئی،تاہم اس موقع پر ہرآنکھ اشکبارنظرآئی۔
عکاس عاکف ملک کا شمار ان تکنیکی ماہرین میں ہوتا تھا جنہوں نے خاموشی سے مگر مستقل مزاجی کے ساتھ پاکستانی فلم کو بصری طور پر مضبوط بنیادیں فراہم کیں،انہوں نے اپنے طویل اور بھرپور کیریئر کے دوران سینکڑوں فلموں میں بطور کیمرہ مین فرائض انجام دیئے۔

معروف ہدایتکارہ سنگیتا، مسعود بٹ، شہزاد رفیق اور چوہدری ذوالفقار علی مانا نے عاکف ملک کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے کیمرہ مین تھے جو مشکل حالات میں بھی کام کو آسان بنا دیتے تھے، پروڈیوسرز صفدر ملک اور خلیل الرحمٰن قمر نے مرحوم کو ایک قابلِ اعتماد اور باصلاحیت تکنیک کار قرار دیا، اداکار عثمان پیرزادہ، ریما خان، ریشم، میرا، معمر رانا، خاور خان، جاوید رضا اور شان شاہد سمیت دیگر فنکاروں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عکاس عاکف ملک کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔